اتر پردیش میں گرد کے طوفان سے 27 افراد ہلاک

لکھنو 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) ضلعی عہدیداروں نے کہا کہ اتر پردیش میں ایک طاقتور گرد کا طوفان آنے سے کم از کم 27 افراد ہلاک اور دیگر 30 سے زیادہ زخمی ہوگئے ۔ انہوں نے کہا کہ فرخ آباد میں 10 ،بارہ بنکی میں 6 بشمول 2 بچے لکھنو اور سیتا پور میںتین ،تین ،ہردوئی جالان اور فیض آباد میں دو ،دو افراد ہلاک ہوئے ۔ ہوا کے تیز جھکڑ ،ان کے بعد بارش کی وجہ سے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے ،برقی ستون گر پڑے اور جھونپڑیوں میں رہنے والے افراد کی جائیداد کو شدید نقصان پہنچا ۔