اترکھنڈ میں سیمی کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع

لکھنؤ ۔ 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش پولیس نے آج اترکھنڈ کی پولیس کو اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ سیمی کے کارکنوں کی موجودگی کا امکان ہے۔ ممنوعہ تنظیم سیمی ریاست اترکھنڈ میں سرگرم ہے۔ اس الرٹ کے بعد اترکھنڈ پولیس نے اپنے علاقہ میں سیمی کے دہشت گردوں کی موجودگی کی تلاشی شروع کی ہے۔ سیمی کے تین دہشت گرد 12 ستمبر کو بجنور میں ہوئے دھماکہ میں مبینہ طور پر ملوث بتائے گئے ہیں۔