نئی دہلی۔ 2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مرکز نے آج کہا کہ اترکھنڈ میں جہاں جنگلاتی آگ نے وسیع تر علاقہ کو لپیٹ میں لے لیا، صورتحال اب قابو میں ہے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ کرن رجیجو نے یہاں میڈیا والوں کو بتایا کہ تازہ معلومات کے مطابق جنگل کی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور اب صورتحال قابو میں ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ماہرین کی ٹیم اترکھنڈ پہنچ چکی ہے تاکہ آگ کے سبب اور نقصان کا پتہ چلایا جاسکے۔ رجیجو نے کہا کہ اگر ضرورت پڑے تو مرکزی حکومت اس پہاڑی ریاست کو مزید فورسیس بھیجے گی تاکہ آگ کو بجھانے میں ریاستی حکومت کی اعانت ہوسکے۔