حیدرآباد 23 اگسٹ ( سیاست نیوز ) اترکھنڈ میں اپنی پہلی انویسٹرس چوٹی کانفرنس 7 اور 8 اکٹوبر کو منعقد کی جائیگی ۔ وزیر اعظم نریندرمودی اس کا افتتاح کرینگے ۔ اترکھنڈ کے وزیر لیبر و آیوش ہرک سنگھ راوت نے آج میڈیا کو یہاں بتایا کہ یہ کانفرنس دہرہ دون میں ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں سیاحت و صحت کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کے ذریعہ ان کی حکومت سرمایہ کاروں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا چاہتی ہے کہ وہ ریاست میں دستیاب ان مواقع کو دیکھیں اور ان سے استفادہ کریں۔