اترکھنڈ سیلاب کے متاثرین کا فاقہ ، عہدیداروں کا عیش

نئی دہلی، 29 مئی (سیاست ڈاٹ کام )اتر کھنڈ کے سال 2013 ء کے بھیانک سیلاب میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے، لاکھوں گھر تباہ ہوگئے اور متاثرین فاقہ کشی کررہے تھے لیکن اسی دوران راحت کاری کیلئے تعینات سرکاری عہدیداروں کا ہوٹل میں قیام ہوا جہاں ایر کنڈیشنڈ کمروں اور گوشت ‘چکن ‘دودھ اور گلاب جامن سے اُن کی تواضع ہوتی رہی ۔ راحت کے کاموں کی نگرانی کرنے و الے ان عہدیداروں پر ہوٹل میں قیام کیلئے ر وزانہ فی کس 7000 روپئے خرچ کئے گئے ۔ اتر کھنڈ میں ہوئی۔ اس طرح کے مبینہ بد عنوانیوں اور بے قاعدگیوں کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ آر ٹی آئی کے ذریعہ پوچھے گئے سوالات کی روشنی میں یہ سچائی سامنے آئی ہے ۔