اترپردیش کے وزیر کو بی ایس پی لیڈر کی دھمکی

بلیا۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے ایک وزیر کو جان کی دھمکی دینے کی شکایت پر پولیس نے بہوجن سماج پارٹی کے ایک لیڈر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مملکتی وزیر اوپیندر تیواری نے ہدایت کی تھی کہ بی ایس پی لیڈر ستیش چودھری ناگا نے جو سابق وزیر ہیں، منگل کی شب انہیں فون پر گالی گلوج کی تھی، انہیں اور ان کے خاندان کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی گئی تھی۔