اترپردیش کی سڑکوں کے نام مشہور شخصیتوں کے نام معنون

لکھنو۔5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت اترپردیش نے آج اعلان کیا ہے کہ اترپردیش کے مختلف اضلاع کی سڑکوں کے نام وہاں کے متعلقہ مشہور شخصیتوں کے نام پر رکھیں جائیں گے۔ ریاستی حکومت نے طے کیا ہے کہ ریاست کی 54 اندرون ریاست شاہراہوں کے نام مشہور قومی اور بین الاقوامی شخصیتوں کے نام پر معنون کئے جائیں گے۔ نائب وزیر اعلی کیشوپرشاد موریا نے آج پی ڈبلیو ڈی ڈپارٹمنٹ کی ایک میٹنگ کو مخاطب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ اس کے علاوہ انہوںن ے کہا کہ بارش کے بعد تباہ شدہ سڑکوں کی فوری تعمیر و مرمت کی ہدایت جاری کی جاچکی ہیں۔ مسٹر موریا نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ ہند۔نیپال سرحد کو سکیوریٹی حساس علاقہ کی حیثیت سے اولین ترجیح دی جائے۔