اترپردیش کی آبادی میں تیز رفتار اضافہ

لکھنو ۔ 25 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کی آبادی آئندہ 20 تا 25 سال کے دوران 45 کروڑ تک پہنچ جائے گی ۔ ریاستی اسمبلی میں آج یہ اطلاع دی گئی۔ ریاستی حکومت کی آبادی کنٹرول پالیسی پر بی جے پی کے سریش کمار کھنہ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر صحت و بہبود خاندان مسٹر شنکھ لال ماجھی نے کہا کہ قومی پالیسی کے خطوط پر سال 2000 ء میں ریاستی پالیسی شروع کی گئی ہے۔ ریاستی پالیسی کے مطابق سال 2016 ء تک شرح پیدائش تناسب 2.1 تک گھٹ جائے گا جوکہ سال 2011 ء میں فی جوڑا 3.4 تھا۔ اور یہ تناسب سال 2012 ء میں 3.3 اور سال 2013 ء میں 3.2 (فی جوڑا) تھا۔ اگرچیکہ یہ تناسب 0.1 تک گھٹادینا شاذ و نادر ہوگا لیکن اسے حقیقت میں تبدیل کرنا حیرت انگیز ہوگا۔