اترپردیش کابینہ میں توسیع ، 5 نئے وزراء کی شمولیت

لکھنؤ، 27 جون (سیاست ڈاٹ کام)اترپردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو نے اپنے کابینہ میں توسیع کرکے کابینہ میں تین کابینہ اور دو وزیر مملکت(آزادانہ چارج) کے طور پر شامل کیا اور ایک وزیر کو برخواست بھی کیا ہے ۔ کابینی وزیر کی حیثیت سے بلرام یادو، نارد رائے اور ضیا الدین رضوی کو شامل کیا گیا ہے جبکہ وزیر مملکت (آزادانہ چارج)کے طور پر روی داس مھروترا اور شاردا پرتاپ شکلا کو کابینہ میں جگہ ملی ہے جبکہ سائنس و ٹکنالوجی کے وزیر منوج پانڈے کو برخواست کیا ہے ۔ کابینی وزیر کی حیثیت سے کابینہ میں شامل کئے گئے ضیا الدین رضوی کو چھوڑکر دیگر چاروں نے عہدے اور رازداری کا حلف لے لیا ہے۔ لیکن لکھنؤ سے باہر ہونے کی وجہ سے مسٹر رضوی حلف نہیں لے سکے ۔ 15مارچ 2012 کو اکھلیش یادو کی حکومت بننے کے بعد ان کی کابینہ کی یہ چھٹی توسیع تھی ۔