لکھنؤ 20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے مختلف مقامات پر سرد موسم شدت اختیار کرگیا ہے اور درجہ حرارت صفر ڈگری کے قریب پہنچ گیا ہے جبکہ بیشتر علاقوں میں کہر اور شبنم سے ٹرانسپورٹ نظام متاثر ہوگیا ہے اور 8 افراد لقمہ اجل ہوگئے ہیں۔ علاقہ قدورا میں ایک ٹرک کے نہر میں گرجانے سے 6 افراد ہلاک اور دیگر 36 زخمی ہوگئے۔ جبکہ کہر اور دھند سے خوشی نگر میں پیش آئے۔ دوسرے حادثہ میں 2 افراد کی موت واقع ہوگئی۔ محکمہ موسمیات کے عہدیدار نے بتایا کہ ریاست میں اگرچیکہ موسم حشک ہے لیکن بیشتر مقامات پر کہر اور دُھند سے فضائی خدمات، ٹرین اور ٹریفک نظام متاثر ہوگیا ہے۔ تاہم مغربی اور مشرقی اترپردیش میں سرد موسم شدت اختیار کرگیا ہے۔ مرادآباد ڈیویژن میں رات کا درجہ حرارت گر گیا ہے جبکہ گورکھپور، وارناسی، الہ آباد اور لکھنو ڈیویژن میں معمول سے بھی کم ہوگیا ہے۔ نجیب آباد (بجنور) میں اقل ترین درجہ حرارت 3.0 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ صنعتی علاقہ کانپور میں اقل ترین 8.3 ڈگری اور اعظم ترین 24.5 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا۔