اترپردیش میں فصلوں کی تباہی کا معاوضہ صرف 63 روپئے

فیض آباد ۔ 13 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے ضلع فیض آباد میں غیر موسمی بارش اور ژالہ باری سے فصلوں کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔ پریشان حال کسانوں کو حکومت نے ایک اور ذہنی صدمہ دیا اور انہوں فصلوں کے نقصانات کا معاوضہ صرف 63 روپئے تا 10 روپئے ادا کیا ہے ۔ ادولی تعلقہ کے ایک کسان محمد شاہد نے یہ دعویٰ کیا کہ 3 بیگھہ اراصی پر فصلوں کے نقصان کیلئے اسے صرف 63 روپئے کا چیک دیا گیا ہے جس پر شدید ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے سوال کیا کہ حکومت کیوں ہم ا رے ساتھ مذاق کر رہی ہے ۔ اور یہ 63 روپئے لیکر کیا کروں گا۔