نئی دہلی : اتر پردیش میں سماجوادی پارٹی ، بہو جن سماج وادی پارٹی او رکانگریس پارٹی کا اتحاد مکمل ہوگیا ہے ۔اور جلد ہی نشستوں پر بھی فیصلہ ہوگا ۔اتحاد کا دعوی ہے کہ یو پی میں بی جے پی ہو ۵؍سیٹوں ن سے زیادہ نہیں ملے گی ۔
کانگریس کے ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلہ میں تین جماعتوں سے بات چیت کی گئی ۔کانگریس کا دعوی ہے کہ کانگریس کو مناسب سیٹیں ملیں گی اور وہ میڈیا کے قیاس آرائیو ں سے زیادہ ہوگی ۔ذرائع کے مطابق رائے بریلی سے سونیا گاندھی الیکشن لڑیں گی یا نہیں اس کا فیصلہ سونیا گاندھی ہی کر یں گی ۔اگر سونیا گاندھی نہیں لڑیں گی تو پرینکا گاندھی لڑنے کا اندیشہ ہے ۔کانگریس پارٹی کا دعوی ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں کانگریس نریندر مودی کو حکومت سے بے دخل کرے گی ۔ اگر بی جے پی کو ۲۳۰ ؍ سیٹیوں سے کم نشستیں آتی ہیں تو نریندرمودی وزیر اعظم کی کرسی پر نہیں بیٹھ سکیں گے ۔
ذرائع کے مطابق کانگریس صدر راہل گاندھی یکساں نظریات والی پارٹی سے اتحاد کرنے کے لئے تیار ہیں ۔لیکن شیو سینا سے اتحاد ہونے کی کوئی امید نہیں ہے ۔کیونکہ اس کا نظریہ کانگریس کے برعکس ہے ۔ کانگریس کا دعوی ہے کہ یوپی او ربہار میں بی جے پی ۱۲۰؍ سیٹوں پر بری طرح ناکام رہے گی ۔او ر پارٹی کو یقین ہے کہ مدھیہ پردیش ، راجستھان او ر چھتیس گڑہ میں کانگریس سرکاری بنے گی ۔