اترپردیش : بیوی اور تین معصوم بچوں کو قتل کرنے والا ظالم شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ 

غازی آباد: اترپردیش پولیس نے غازی آباد میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ۔ اس شخص پر الزام ہے کہ اس نے اپنی بیوی او راپنے تین بچوں کو مبینہ طورپر اپنے گھر واقع گیان کھنڈ اندرا پورم میں قتل کردیا ۔ قاتل کی شناخت سمیت سے کی گئی ہے ۔ پولیس نے اسے اپنی حراست میں لے کر تحقیقات کررہی ہے۔ سپرینڈنٹ آف پولیس (ایس پی ) غازی آباد شلوک کمار نے یہ بات بتائی ۔ شلوک کمار نے بتایا کہ سمیت نے اپنی بیوی اور تین چھوٹے بچوں کو گلا کاٹ کر قتل کردیا ۔

ان بچوں کی عمریں پانچ سال اندر بتائی گئی ہے۔ سمیت نے قتل کی ایک ویڈیو بناکر اپنے فیملی کے لوگوں کو واٹس اپ پر بھی ارسال کی ۔ اس نے اپنے سالے کو بھی یہ ویڈیو بھیجی ۔ ایس پی شلوک کمار نے بتایا کہ قتل کرنے کی اہم وجہ تحقیقات کے بعد سامنے آئی کہ سمیت سافٹ ویر انجینئر تھا ۔ او روہ کچھ مہینوں سے بیروزگار تھا ۔ وہ قرضوں میں ڈوبا ہوا تھا او رنشہ کا بھی عادی ہوچکا تھا ۔