اتراکھنڈ میں فوجی چوکی پر برف کا تودا گرنے سے دو فوجی ہلاک

دہرادون ۔ 3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دو فوجی سپاہی ہلک اور ایک سپاہی لاپتہ ہوگیا جکہ برف کا ایک تودا مسلسل بارش اور اتراکھنڈ کی پہاڑیوں کی چوٹیوں پر زبردست برفباری کی وجہ سے کھسک گیا۔ ہند چین سرحد پر ضلع پتھورا گڑھ کی ایک فوجی چوکی پر گر پڑا۔ دو ہیلی کاپٹرس لاپتہ سپاہیوں کی تلاش کیلئے مامور کردیئے گئے لیکن ناسازی موسم اور زبردست برفباری کی وجہ سے تلاشی اور بچاؤ کارروائی نہیں کی جاسکی۔ تاہم چومی پر موجود دو فوجی برسرموقع ہلاک ہوگئے۔ ایک لاپتہ ہے اور 5 کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔ ضلع انتظامیہ فوج کے ساتھ مکمل تعاون کررہا ہے۔ زبردست بارش اور برفباری اتراکھنڈ کے کئی علاقوں میں اتوار سے جاری ہے۔ پیر کے دن برف کے تودے کھسکنا شروع ہوگئے۔