اتراکھنڈ فرضی انکاؤنٹر، مجرم پولیس ملازمین کو سزائے موت کا مطالبہ

نئی دہلی 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی عدالت نے فرضی انکاؤنٹر میں مجرم قرار دیئے گئے 17 اتراکھنڈ پولیس عملہ کو سزا کے حکم پر اپنا فیصلہ آج محفوظ رکھا۔ ایم بی اے گرائجویٹ کی فرضی انکاؤنٹر میں ہلاکت کے اِس واقعہ میں سی بی آئی نے 7 پولیس عہدیداروں کو سزائے موت کا مطالبہ کیا ہے۔ خصوصی سی بی آئی جج جے پی ایس ملک اِس مقدمہ میں 9 جون کو اپنا فیصلہ سنائیں گے۔ تمام 18 ملزم پولیس ملازمین کو مجرم قرار دیا گیا تھا۔ یہ فرضی انکاؤنٹر 3 جولائی 2009 ء کو پیش آیا جس میں غازی آباد کے 22 سالہ رنبیر سنگھ کو دہرہ دون کے قریب جنگل میں ہلاک کیا گیا تھا۔