اتراکھنڈ بس حادثہ پر وزیراعظم کا اظہار غم

نئی دہلی ۔یکم جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی نے آج بس حادثہ میں مہلوکین کے سوگوار ارکان خاندان کو اپنی تعزیت پیش کی ۔ بس حادثہ میں کم از کم 45افراد ہلاک اور دیگر 11 زخمی ہوگئے ہیں ۔ بس ضرورت سے زیادہ مسافرین سے بھری ہوئی تھی اور سڑک سے پھسل کر دیہات گوین کے قریب گہری کھائی میں گرپڑی تھی ۔