لندن۔ 21؍ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ وزیراعظم برطانیہ ڈیوڈ کیمرون نے ریفرنڈم کے نتائج کے بعد کہا کہ انھیں اس بات پر خوشی ہوئی ہے کہ برطانیہ متحد رہے گا اور اضافی اختیارات دینے کے وعدوں کا احترام کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں موجود تین مرکزی جماعتیں اب اسکاٹش پارلیمنٹ کو زیادہ اختیارات کے عزم کو قابل عمل بنانا ہوگا۔ ریفرینڈم میں ووٹروں سے سوال پوچھا گیا ہے کہ کیا اسکاٹ لینڈ کو برطانیہ کے ساتھ رہنا چاہئے؟ اس پر ووٹرس کی اکثریت نے اتحاد کی تائید کی۔