نئی دہلی۔ 26 جون ۔( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت نے پاسپورٹ خدمات کو سہل بنانے کی سمت میں ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے ملک کے کسی بھی کونے سے اس کے لئے درخواست دینے کے ساتھ ساتھ ٹیلی فون سے بھی درخواست کرنے کی سہولت منگل سے شروع کردی گئی ۔وزیر خارجہ سشما سوراج نے ’یوم پاسپورٹ خدمات‘ کے موقع پر ایک ایپ لانچ کرکے ان دونوں خدمات کو شروع کرنے کا اعلان کیا۔سشما سوراج نے کہا کہ اب ملک کے کسی بھی جگہ سے پاسپورٹ کے لئے درخواست دی جا سکتی ہے ۔ درخواست گزار کا پولیس ویریفکیشن اس ایڈریس کا ہوگا جو درخواست فارم میں بھرا جائے گا۔اس موقع پر وزیر مواصلات منوج سنہا اور خارجہ کے وزیر مملکت جنرل وی کے سنگھ بھی موجود تھے ۔