نئی دہلی : ماب لنچنگ کے ملزمان کی عزت افزائی پرسابق بی جے پی مرکزی وزیر یشونت سنہا نے اپنے بیٹے جینت سنہا کی مذمت کی ہے ۔یشونت سنہا نے ٹوئیٹ کرکے کہاکہ وہ اپنے بیٹے کیاس عمل کی حمایت نہیں کرتے ۔
ساتھ ہی انہو ں نے ٹوئٹر پر مذمت کرنے والوں کا بھی جواب دیا ۔یشونت سنہا نے لکھا کہ کچھ دن قبل تک میں لائق بیٹے کا نالائق باپ تھا لیکن اب رول اس کے برعکس ہوگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے بیٹے کی حمایت نہیں کرتا لیکن جانتا ہوں کہ اس کے بعد بھی گالیاں پڑیں گی ۔