نئی دہلی ۔ 28 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر ہماچل پردیش ویر بھدرا سنگھ نے جنہوں نے وزیراعظم نریندر مودی پر ریاستی حکومت کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کیلئے مرکزی اداروں کے استعمال کا الزام عائد کیا ہے ۔ اتراکھنڈ میں صدر راج کے نفاذ کے پس منظر میں آج صدر کانگریس سونیا گاندھی سے ملاقات کی۔ تاہم بی جے پی نے ویر بھدرا سنگھ کے الزامات کی تردید کی اور کہا کہ ہمدردی حاصل کرنے کی یہ اوچھی کوشش ہے ۔ اگرچیکہ وہ اب تک جیل جانے سے بچتے رہے لیکن انہیں کسی بھی وقت سلاخوں کے پیچھے جانا ہوگا ۔ واضح رہے کہ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے سنگھ کے خلاف غیر محسوب اثاثہ جات کیس درج کیا ہے ۔