اب مریخ میں شہر بسانے یواے ای کا منصوبہ تیار

دبئی :متحدہ عرب امارت کے وزیراعظم اور نائب صدر محمد بن راشد المختوم نے مریخ میں شہر بسانے کے پراجکٹ کا اعلان کیا ہے۔

اس اعلان کے ساتھ انہوں نے کہاکہ ’’ یہاں پر انسانوں کی امیداور توقع کی کوئی حد مقرر نہیں ہوگی‘‘۔

خلیج ٹائمز میں شائع خبر کے مطابق یواے ای نے منگل کے روز مریخ میں انسان کو لے جاکر اگلے سو سالوں میں ایک چھوٹا شہربسانے کا منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

مذکورہ پراجکٹ کا نام’’ مریخ 2117‘‘ ہوگا۔شیخ محمد بن راشید نے کہاکہ بتایا کہ مذکورہ پراجکٹ مریخ 2117کا مقصد ’’تحقیقی مراکز تعمیری معلومات اور سائسنسی صلاحتیں کو ہماری ریسرچ یونیورسٹی کے لئے منتقل کرنا اور مستقبل کی نسلوں کو ایک جذبے سے جوڑ نا ہے‘‘۔