اب رشوت دینے والے بھی مستوجب سزاء

نئی دہلی۔25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پارلیمنٹ نے منگل کو ایک ’’مخالف رشوت بل‘‘ پیش کیا جو رشوت دینے اور لینے والے دونوں قابل مستوجب سزاء ہوں گے اور سابق سرکاری عہدیداروں کو بھی اس بل کے تحت ماخٰد کئے جانے کی لوک سبھا نے پہلے ہی رضامندی دے دی ہے۔ ذی پریونشن آف کرپشن (ترمیمی) بل 2018ء زیریں ہائوز لوک سبھا نے اس وقت پاس کیا جبکہ وزیر برائے ریاستی پرسونل، عوامی شکایات و تکالیف اور پنشنس جتیندرا سنگھ کے جواب ک ے بعد، گزشتہ ہفتہ کو راجیہ سبھا نے منظوری دی تھی۔ اپنے جواب میں وزیر موصوف نے کہا کہ یہ بل ان عہدیداروں کو تحفظ دے گا جو فرص شناسی اور ایمانداری سے اپنا فرض بجالاتے ہیں۔ سنگھ نے مزید کہا کہ یہ ایک ’’تاریخی قانون‘‘ ہے جس کے ذریعہ رشوت کے کیسوں کی جلد تکمیل اور فیصلے ممکن ہوسکیں گے۔ چند اپوزیشن قائدین نے اس بل پر اپنے ’’تحفظات ذہنی‘‘ کا اظہار کیا اور کہا کہ رشوت دینے والوں کو مستوجب سزاء قرار دینے پر بھی اپنے شکوک و شبہات کا اظہار کیا۔