عراق ۔سوشیل میڈیا پر وائیرل خبر کے مطابق ایک سابق بیوٹی کوئن نے دعوی کیاہے کہ انہیں ایک اور بیوٹی کوئن کا قتل کرنے کے بعد نشانہ بنانے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔
اتوار کے روز سابق مس عراق شیما قاسم نے اپنے ایک راست انسٹاگرام ویڈیو میں کہاکہ انہیں ٹکسٹ کے ذریعہ موت دی دھمکی ملی ہے اور اس کہاگیاہے کہ ’’ اگلی باری تمہاری‘‘۔
خوفزدہ کرنے والامذکورہ مسیج سابق مس بغداد اور دوسرے نمبر پر آنے والے مس عراق تارہ فریس کے بے رحمانہ قتل کے بعد ملا ہے۔
تارہ فریس کو جمعرات کے روز بغداد میں اس وقت دو موٹرسیکل سواروں نے گولی مارکر ہلاک کردیاتھا جب وہ کار چلاتے ہوئے جارہی تھیں‘ اس واقعہ کے بعد عراق میں رہنے والی سکیولر خواتین کو نشانہ بنانے کے تازہ واقعات میں شمار کیاجارہا ہے۔
پچیس سالہ قاسم نے انسٹاگرام پر اپنے 2.7ملین فالورس سے یہ کہاکہ ملک کی عورتوں کو’’ مرغی کی طرح ذبح‘‘ ہونے جیسی صورتحال کاسامنا ہے اور فریس کو’’ شہید‘‘ قراردیا۔بی بی سی کی خبر کے مطابق فریس کو قتل کرنے سے قبل سوشیل میڈیا پر متوفی ماڈل کے پیشے کو لے کر کافی غیر غلط تبصرہ کیاگیاتھا۔ عراقی الامن اسوشین متعلق رکھنے ہیومن رائٹ گروپ کی بانی حنا ایڈوار نے اے ایف پی سے کہاکہ ’’ برسرعام خواتین پر حملوں کا مقصد انہیں گھروں میں قید کرکے رکھنے کے علاوہ کچھ نہیں ہے‘‘