منیلا۔ 25 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) فلپائن کے فوجیوں نے توپ خانے اور جنگی ہیلی کاپٹرس کی مدد سے ابو سیاف کے 300 عسکریت پسندوں پر حملے کئے جس میں دو فوجی اور پانچ عسکریت پسند جنوبی فلپائن میں ہلاک کردیئے گئے۔ فوج کے ترجمان لیفٹننٹ کرنل ہیرالڈ کابوناک نے کہا کہ دن بھر کی لڑائی میں 16 فوجی زخمی بھی ہوئے۔ 16 عسکریت پسندوںکے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ملی ہے ۔ یہ واقعہ قریبی جزیرہ بسیلان کے جنگل میں پیش آیا۔ ابو سیاف 400 دیہاتی جنگجوؤں کا ایک گروپ ہے۔