ابوظہبی میں 11ویں اجتماعی شادیوں کی تقریب کے موقع پر38جوڑے رشتہ ازدواج سے منسلک

ابوظہبی: شیخ زائد شہر میں سرکاری عہدیداروں کی نگرانی میں منعقدہ گیارہویں اجتماعی شادی تقریب میں38جوڑوں کی شادیاں انجام پائی۔جمعرات کی شب حکومت کے نمائندے شیخ حمدان بن زائدالنہیان کی نگرانی میں شادی کی تقریب کاانعقاد عمل میں آیا

۔وی اے ایم کی رپورٹ کے مطابق شیخ زائد بن حمدان النہیان نے صدرشیخ خلیفہ بن زاہد النہیان کی ستائش کی اور کہاکہ ان کی مدد سے اجتماعی شادیوں کاانعقاد عمل میں لایاجارہا ہے تاکہ مستحکم خاندانوں کے قیام میں شہریوں کی مددکی جاسکے۔

انہوں نے اس ضمن میں شیخ محمد بن زائد النہیان‘ کراؤن پرنس ابوظہبی اور ڈپٹی سپریم کمانڈرآف یواے ای مصلح فورسس‘ اور شیخ حمدان بن زائدکی مشترکہ کوششوں کی بھی ستائش کی۔
تقریب شمالی علاقے میں حکمرانوں کے نمائندوں نے منعقد کی تھی جس کو ابوظہبی ائیل کمپنی گروپ نے اسپانسر کیا تھا۔تقریب کے شرکاء میں شیخ زائد بن حمدان بن النہیان‘ منسٹر آف اسٹیٹ اور سی ای او آف اے ڈی این او سی گروپ سلطان بن احمد سلطان الجابر‘ چیرمن ڈپارٹمنٹ میونسپل افیراور ٹرانسپوٹ اویدھا مرشد ال مارارکے بشمول نو شدی شدہ جوڑوں کے افراد خاندان کی کثیرتعداد قابلِ ذکر ہے۔
IANS