ابوسالم کی ٹرین میں ہوئی شادی کیس پر تحقیقاتی رپورٹ

ممبئی ۔ 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) تھانے پولیس نے آج انڈرورلڈ ڈاون ابوسالم اور ایک خاتون کی تصویر کی اشاعت کے سلسلہ میں یہاں خصوصی ٹاڈا عدالت میں اپنی فائنل تحقیقاتی رپورٹ پیش کی ہے۔ ٹرین میں ہوئی شادی کیس کے سلسلہ میں پولیس نے ابوسالم کی اس خاتون کے ساتھ شائع فوٹو کے بارے میں جانچ کی۔ بتایا جاتا ہیکہ یہ خاتون اس کی اہلیہ ہے۔ خصوصی استغاثہ نے کہا کہ ہم نے 150 صفحات پر مشتمل قطعی تحقیقاتی رپورٹ پیش کردی ہے۔ یہ رپورٹ سربمہر لفافے میں پیش کی گئی جس پر سماعت باقی ہے۔ قبل ازیں نامزد ٹاڈا جج جے اے سناب نے تھانے پولیس کو ہدایت دی تھی کہ وہ ابوسالم کی شادی سے متعلق خبر کی اشاعت کی تحقیقات ہے۔

ابوعاصم کے خلاف
نفرت انگیز تقریر کیس معطل
ممبئی ۔ 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی لیڈر ابوعاصم کو راحت پہنچاتے ہوئے سیشن عدالت نے آج مبینہ نفرت انگیز تقریر کیس میں ان کے مواخذہ اور دو سال کی سزاء کو معطل کردیا۔ آئندہ ماہ ہونے والے مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات سے قبل ابوعاصم کو عدالت سے راحت ملی ہے۔ 2012ء میں مقامی عدالت نے انہیں دو سال کی سزاء سنائی تھی۔