ابوجندال کیخلاف مقدمہ کی سماعت پر 11 جون تک التواء

ممبئی 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بمبئی ہائیکورٹ نے لشکر طیبہ کے ایک کارکن زبیع الدین انصاری عرف ابو جندال کے خلاف دہلی پولیس کی طرف سے تحت کی ایک عدالت کے حکم کے بعد 26/11 ممبئی دہشت گرد حملے کے مقدمہ کی سماعت پر حکم التواء جاری کردیا۔ تحت کی عدالت نے ابو جندال کو سفری دستاویزات فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔ دہلی پولیس کے خصوصی سل نے اس ماہ کے اوائل میں ہائی کورٹ سے رجوع ہوتے ہوئے دستاویزات پر مراعات کا دعویٰ کیا تھا اور عدالت سے درخواست کی تھی کہ تحت کی عدالت کے حکم کو کالعدم کردیا جائے۔ جسٹس نتن سامبرے نے مقدمہ کی آئندہ سماعت 11 جون کو مقرر کی ہے۔ لیکن اُس وقت تک جندال کے خلاف سماعت پر حکم التواء بھی جاری کیا۔ درخواست گذار کے وکیل کے ہیتن وینگاؤنکر نے استدلال پیش کیا تھا کہ یہ دستاویزات کلاسیفائیڈ ہیں چنانچہ دفاع کے ساتھ اس کی تفصیلات کا تبادلہ نہیں کیا جاسکتا۔