لندن۔29مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) برطانیہ کے ساحلی محافظین کے بموجب آج ابنائے انگلستان میں 19تارکین وطن کو بچالیا گیا جب کہ ان کی کشتی میں پانی بھرنا شروع ہوگیا تھا ۔ یہ ٹھوس ربر کی کشتی جس میںہوا بھری جاتی تھی اور جس میں 19افراد سوار تھے 2بجے شب اس میں پانی بھرنا شروع ہوگیا تھا ۔ سرحدی محافظین نے اس کے تمام مسافروں کو بچا لیا ۔ اس کوشش میں بچاؤ ہیلی کاپٹرس اور لائف بورڈس استعمال کی گئیں۔ یہ حادثہ جنوب مشرقی انگلستان کے ساحلی قصبہ کینٹ کے قریب پیش آیا تھا ۔اسٹار ورلڈ نے ساحلی محافظین کی تنظیم کالائیس نے مدد فراہم کی ۔