جناب زاہد علی خاں اور جناب محمد محمود علی کے ہاتھوں تقسیم
حیدرآباد ۔ 30 ۔ جون : ( راست ) : رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں صنعت کار مسقطی برادران کی جانب سے پرانا شہر کے مختلف علاقوں کے غریب و نادار بلا لحاظ مذہب و ملت عوام میں رمضان پیاکیج کی تقسیم آج ڈپٹی چیف منسٹر الحاج محمد محمود علی ، جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست کے ہاتھوں عمل میں آئی ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ الحاج ابراہیم بن عبداللہ مسقطی سابقہ رکن قانون ساز کونسل و نائب صدر تلگو دیشم متحدہ آندھراپردیش نے تا حیات غریب بلالحاظ مذہب و ملت عوام کو مقدس ماہ میں رمضان پیاکیج کی تقسیم عمل میں لایا کرتے تھے چنانچہ الحاج ابراہیم بن عبداللہ مسقطی کے انتقال کے بعد ان کے فرزندان روایت پر عمل پیرا ہیں ۔ چنانچہ ہزاروں کی تعداد میں غرباء و مساکین بلا لحاظ مذہب وملت رمضان پیاکیج کی تقسیم کی نگرانی ، فرزندان الحاج ابراہیم بن عبداللہ مسقطی صاحب مرحوم مسرس علی مسقطی ، عرفان مسقطی ، منان مسقطی ، خالد مسقطی ، نے کی جب کہ مذکورہ اشیاء کی تقسیم میں اولڈ سٹی کے سینئیر تلگو دیشم قائدین بشمول علی الگتمی ، محمد عمر خاں ، ریاستی آرگنائزنگ سکریٹری ، زبیر بن سلیم العمودی ، ریاستی آرگنائزنگ سکریٹری ، محمد عتیق ، ریاستی آرگنائزنگ سکریٹری کے علاوہ دیگر قائدین نے بھی حصہ لیا ۔ مسقطی برادران کی جانب سے تقسیم کیے گئے رمضان پیاکیج کے انتظامات معقول کئے گئے تھے چنانچہ بلا لحاظ مذہب و ملت ہزاروں غریب افراد نے مذکورہ تقسیم کردہ رمضان پیاکیج بہ آسانی حاصل کیا ۔۔