ابتدائی تعلیم کی فراہمی میں ہندوستان کی نمایاں پیشرفت

نئی دہلی ۔ 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) گلوبل ایجوکیشن رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہیکہ ہندوستان نے نمایاں پیشرفت کرتے ہوئے ترک تعلیم کرنے والوں اور بچوں کی تعداد کو 90 فیصد تک گھٹا دیا ہے اور عالمگیر سطح پر تحتانوی تعلیم کے نشانہ کومکمل کرلیا ہے۔ مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی نے آج یہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ جنوبی اور مغربی ایشیاء میں ہندوستان واحد ملک ہے جس نے لڑکیوں اور لڑکوں میں تحتانوی اور وسطانوی تعلیم کی فراہمی میں مساوات قائم کی ہے ۔