ائی سی سی کے ہونے والے عالمی ایک روزہ ٹورنامنٹ میں ہندو پاک کا میچ ہونا طئی : ائی سی سی کے چیف کا بڑا بیان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف نے ہند وپاک میچ کے متعلق کہا ہے کہ آئندہ ہونے والے عالمی کپ میں ہند وپاک کے میچ میں کوئی خطرہ نہیں ہے انکا میچ ضرور ہوگا ۔رچرڈسن نے کہا کہ دونوں ہی ٹیمیں آسی سی کے عہد کے تحت کھیلنے کے لئے پابند ہیں ۔اور ان دونوں کے درمیان ۱۶ جون کو ماچیسٹر میں طئی شدہ وقت کے مطابق ہوگا ۔
رچرڈسن نے کہا کہ دونوں ہی ٹیمیں آئی سی سی کے ساتھ کھیلنے کو لے کر پابند عہد ہیں اور ان دونوں کے درمیان 16 جون کو مانچیسٹر میں ہونے والا مقابلہ طے شدہ وقت پر ہو گا۔ پلوامہ میں 14 فروری کو ہوئے دہشت گردانہ حملہ میں ہندوستان کے 40 سی آر پی ایف جوانوں کے مارے جانے کے بعد ہندوستان نے پاکستان کے ساتھ کسی بھی سطح پر کرکٹ رشتہ نہیں رکھنے کی بات کہی تھی اور تبھی سے اس مقابلہ پر خطرہ منڈلا رہا تھا۔
پلوامہ حملے کے بعد آئی سی سی کو خط لکھ کر پاکستان کے ساتھ میچ نہیں کھیلنے اور باقی ملکوں کے ذریعہ بھی پاکستان کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔ اس پر رچرڈسن نے کہا 146146 سبھی شراکت دار ٹیموں نے ایک سمجھوتہ پر دستخط کئے ہیں اور اس وجہ سے عالمی کپ کے ہر میچ میں انہیں کھیلنا ہو گا۔ اگر کوئی ٹیم میچ کھیلنے سے منع کرتی ہے تو پھر اس میچ کا پورا پوائنٹ دوسری ٹیم کو دے دیا جائے گا145145۔
آپ کو بتا دیں کہ گوتم گمبھیر نے عالمی کپ میں پاکستان کے خلاف میچ نہیں کھیلنے کی اپیل کی ہے۔ گوتم گمبھیر نے تو یہاں تک کہہ دیا ہے کہ اگر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ورلڈ کپ فائنل ہوتا ہے تو ہندوستان کو تب بھی فائنل میچ نہیں کھیلنا چاہئے۔