ائر فورس سربراہ بی ایس دھنوا کا حکیم پیٹ ائر فورس اسٹیشن کا دورہ

حیدرآباد 29 جون ( سیاست نیوز) ائر چیف مارشل بریندر سنگھ دھنوا نے آج حکیم پیٹ میں ائر فورس اسٹیشن کا دورہ کیا ۔ ائر چیف مارشل نے ائرفورس اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے ان سے کہا کہ وہ ہر طرح کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے تیار رہیں۔ ائرچیف مارشل کا عہدہ 31 ڈسمبر 2016 کو سنبھالنے کے بعد ان کا یہ حکیم پیٹ ائرفورس اسٹیشن کا اولین دورہ تھا ۔ یہاں ان کا استقبال ائر کموڈور آر کے اوبرائے ‘ ائر آفیسر کمانڈنگ ‘ ائر فورس اسٹیشن حکیم پیٹ نے کیا ۔ اس موقع پر ائر فورس سربراہ نے ٹریننگ سہولیات کا معائنہ کیا اور اہلکاروں سے بات چیت کی ۔ ائر فورس سربراہ نے مقررہ نشانوں کی تکمیل پر ائر فورس اسٹیشن کے عملہ کی ستائش کی ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کئی امور کا احاطہ کیا ۔