ائر انڈیا کی پرواز کی روانگی میں 6 گھنٹے تاخیر

بنگلورو میں خراب موسم کی وجہ لینڈنگ کلئیرنس نہیں مل سکا تھا
حیدرآباد 28 نومبر ( پی ٹی آئی )ائر انڈیا کے ایک طیارہ کے مسافرین کو حیدرآباد میں چھ گھنٹوں تک انتظار کرنا پڑا جبکہ یہ طیارہ جو بنگلور کو روانہ ہونے والا تھا بنگلورو میں خراب موسم کی وجہ سے لینڈنگ کلئیرنس نہ ملنے کی وجہ سے روانہ نہ ہوسکا ۔ بعد میں اس طیارہ کیلئے نئے پائلٹس کا انتظام کرنا پڑا ۔ یہ پرواز مسقط سے یہاں پہونچی تھی اور صبح 3.30 بجے بنگلورو کیلئے روانہ ہونے والی تھی ۔ ائر انڈیا کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ بنگلورو میں خراب موسم کی وجہ سے طیارہ کو وہاں لینڈنگ کیلئے کلئیرنس نہیں مل سکا تھا ۔ اس دوران جب کلئیرنس مل گیا دو پائلٹس ڈیوٹی ٹائم حدود میں آگئے ۔ اس کے تحت پائلٹس ایک حد تک پرواز کے بعد دوبارہ مزید پرواز نہیں کرکستے ۔ ایسے میں دوسرے دو پائلٹس کا انتظام کیا گیا ۔ یہ پرواز بالآخر 10 بجے دن بنگلورو کیلئے روانہ ہوگئی ۔ اس طیارہ میں جملہ 153 مسافرین تھے جن میں دس کا تعلق مسقط سے اور مابقی 143 کا حیدرآباد سے تھا ۔