آ9 آئی پی ایس عہدیداروںکو ڈی جی ‘ آئی جی و ڈی آئی جی رتبہ

حیدرآباد ۔ /26 فبروری (سیاست نیوز) ریاستی حکومت نے آج 9 آئی پی ایس عہدیداروں کو ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس ، انسپکٹر جنرل آف پولیس اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کے رتبہ پر ترقی دیتے ہوئے احکامات جاری کئے ۔ ترقی حاصل کرنے والوں میں کمشنر آف پولیس سائبر آباد مسٹر سی وی آنند سرفہرست ہے ۔ 1991 ء بیاچ سے تعلق رکھنے والے مسٹر سی وی آنند کے علاوہ اسی بیاچ کے ایک اور سینئر آئی پی ایس عہدیدار مسٹر راجیو رتن کو بھی ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کے رتبہ پر ترقی دی گئی ۔ اسی طرح ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کے 5 عہدیدار وکرم سنگھ مان ، آر وی نائیک ، بی ملاریڈی ، ٹی مرلی کرشنا اور مسٹر ایم شیوپرشاد کو انسپکٹر جنرل آف پولیس کے رتبہ پر ترقی دی گئی ۔ 2002 ء آئی پی ایس بیاچ سے تعلق رکھنے والے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رتبہ کے عہدیدار مسٹر راجیش کمار اور این شیوشنکر ریڈی جو محکمہ انٹلیجنس سے وابستہ ہیں کو ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کے رتبہ پر ترقی دیتے ہوئے حکومت نے احکامات جاری کئے ۔ مذکورہ آئی پی ایس عہدیداروں کو مختلف عہدوں پر ترقی دینے کے پیش نظر عنقریب آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلے اور تعیناتی کے احکامات متوقع ہے ۔