آیوری کوسٹ میں سیلاب سے 15 افراد ہلاک

عابد جان ۔ 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) عابدجان میں جو آیوری کوسٹ کا دارالحکومت ہے، سیلاب سے کم از کم 15 افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ سیلاب رات بھر جاری موسلادھار بارش کا نتیجہ ہے۔ گذشتہ رات 11 بجے سے آج صبح 6 بجے تک مسلسل موسلادھار بارش ہوتی رہی۔ ڈھائی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس سے سڑکوں پر 8 فیٹ سے زیادہ بلند پانی جمع ہوگیا تھا۔ بچاؤ کارکنوں کے بموجب 115 انسانی جانیں ضائع ہوئی ہیں۔ مزید نعشوں کی تلاش جاری ہے۔ تمام ہاسپٹلس میں ہنگامی حالات کا اعلان کردیا گیا ہے۔