آگرہ میں دھماکہ ، عمارت منہدم

آگرہ۔ 5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آگرہ کے بانو گنج علاقہ کی دو منزلہ عمارت میں دھماکہ کے سبب 2 لڑکیاں فوت اور دیگر 3 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ سلنڈر کے سبب یہ دھماکہ ہوا ہے۔ رکاب گنج پولیس اسٹیشن کے ایک عہدیدار نے کہا کہ بلجیت سنگھ کے گھر نصف شب کو دھماکہ ہوا اور ساری عمارت منہدم ہوگئی۔ بلجیت ، اس کی بیوی اندراجیت اور تین بیٹیاں ملبہ میں زندہ دفن ہوگئیں، لیکن دو بیٹیاں دو سالہ سمرن اور 19 سالہ نکی برسرموقع فوت ہوگئیں لیکن پڑوسیوں نے فوراً وہاں پہونچ کر بلجیت اس کی بیوی اور ایک بیٹی نیہا کو زندہ بچالیا ۔ پولیس نے کہا کہ ابتدائی اشاروں سے گیاس سلنڈر دھماکہ کا شبہ ہوتا ہے لیکن تحقیقات کے بعد ہی قطعی وجہ بیان کی جاسکتی ہے۔