آگرہ میں تشدد ،سنگ باری میں 12 زخمی

آگرہ ۔ 25 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : آگرہ کے علاقہ وزیر پورہ میں آج مقامی افراد اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں تقریبا 12 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ پولیس عہدیداروں نے کہا کہ زیر زمین برقی کیبلس بچھانے کے مسئلے پر مقامی عوام نے احتجاج کیا ۔ احتجاج کرنے والوں میں کانگریس کے سٹی صدر بھی شامل تھے جنہیں جھڑپوں کے بعد گرفتار کرلیا گیا ۔ رپورٹ کے مطابق یہ فساد اس وقت پیدا ہوا جب برقی کمپنی کے عہدیداروں نے یہاں زیرزمین کیبل بچھانے کی کوشش شروع کی ۔ ان کے ساتھ پولیس ملازمین بھی ہے ۔ لیکن مقامی افراد نے کیبل بچھانے کی مخالفت کرتے ہوئے کام کو روک دیا ۔ مقامی افراد نے الزام عائد کیا کہ برقی کمپنی کے ملازمین نے مقامی افراد کے ساتھ بحث و تکرار کی جس کے بعد صورت کشیدہ ہوئی ۔ سٹی کانگریس صدر حاجی ابرار حسین مقام پر پہنچ گئے اور اپنے حامیوں کے ساتھ برقی کمپنی کے ملازمین کو انتباہ دیا اور کہا کہ وہ یہاں پر زیر زمین کیبل نہ بچھائیں ۔ جس کے بعد جھڑپیں شروع ہوئی جو ایک گھنٹے تک جاری رہیں جس میں 12 افراد زخمی ہوئے ۔ حکومت برقی چوری کو روکنے کے لیے زیر زمین کیبل بچھانے کے لیے خانگی کمپنیوں کو کنٹراکٹ دیا ہے ۔۔