آکولہ للیتا کی حلف برداری

نظام آباد۔4جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)نو منتخب قانون ساز کونسل کی رکن شریمتی آکولہ للیتا نے آج قانون ساز کونسل رکن کی حیثیت سے حلف لیا۔حیدرآباد کونسل ہال میں منعقد ہ تقریب میں کونسل چیرمین مسٹر سوامی گوڑ نے آکولہ للیتا کو حلف دلایا۔ بعدازاں انہوں نے پردیش کانگریس کے صدر اتم کمار ریڈی سے ملاقات کی اور اظہار تشکر کیااور کانگریس پارٹی کے اراکین اسمبلی اور کل ہندکانگریس کے صدر شریمتی سونیا گاندھی، نائب صدر راہول گاندھی، قانون مقننہ کے اپوزیشن لیڈر جانا ریڈی، قانون ساز کونسل کے اپوزیشن لیڈر محمد علی شبیر، کانگریس ہائی پائور کمیٹی کے چیرمین ڈی سرینواس، پردیش کانگریس کے ورکنگ کمیٹی پریسیڈنٹ ملو بھٹی وکرمارکا و دیگر سے بھی اظہار تشکر کیا۔ اس موقع پر کانگریس قائد رگھو ویندر، پی سی سی سکریٹری این رتناکرو دیگر بھی موجود تھے۔