آکاش میزائیل کی تجرباتی پرواز

بالاسور ( اوڈیشہ ( 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان نے آج اپنے اندرون ملک تیار کردہ زمین سے فضا میں وار کرنے کی صلاحیت کے حامل آکاش میزائیل کا یہاں چاندی پور سے تجربہ کیا ۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ انڈین ائر فورس کے عملہ نے تین راونڈز کا تجربہ کیا ۔ ان میزائیلس کی صلاحیت 25 کیلومیٹر کے فاصلے تک 60 کیلو گرام جنگی ساز و سامان کے ساتھ ضرب لگانے کی ہے ۔ ان کا تجربہ دن میں گیارہ بجے سے دو بجے کے درمیان کیا گیا ۔ آکاش میزائیل درمیانی فاصلے تک زمین سے فضا میں وار کرنے کی صلاحیت والا میزائیل ہے جسے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن نے تیار کیا ہے ۔

بہار میں سرکاری ڈاکٹروں پر حملے
پٹنہ۔/28جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) بہار کے اضلاع گیا اور مادھے پور میں پیش آئے علحدہ علحدہ واقعات میں آر جے ڈی رکن اسمبلی کے فرزند اور پولیس نے دو ڈاکٹروں پر حملہ کردیا۔ جس کے خلاف میڈیکل برادری نے ریاست بھر میں احتجاج اور مادھے پور میں ہڑتال کردی۔ گیا میں آر جے ڈی رکن اسمبلی اٹاری کنتی دیوی کے فرزند نے نیم چک متھن میں ایک پرائمری ہیلت سنٹر کے ڈاکٹر کو زدوکوب کیا۔ملزم رنجیت یادو اپنے دوستوں کے ساتھ پہنچ کر ملازمین کے حاضری رجسٹرار بتانے کا اصرار کیا جس سے انکار پر ڈاکٹر کو فرنیچر سے مار پیٹ کی گئی۔