آٹھ مطلوبہ نکسلائیٹس کی خود سپردگی

رائے پور۔/17اکٹوبر، (سیاست ڈاٹ کام ) آٹھ نکسلائیٹس بشمول ایک ڈپٹی کمانڈر جس کی گرفتاری پر نقد انعام کا اعلان کیا گیا تھا ، نے چھتیس گڑھ کے نارائن پور لاسٹرکٹ میں خود سپردگی اختیار کرلی۔ دریں اثناء ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نارائن پور او پی شرما نے بتایا کہ نکسلائیٹس تحریک سے وابستہ آٹھ کیڈرس جو اپنے سینئر کیڈرس کے رویہ سے سحت نالاں تھے جہاں کم درجہ کے باغیوں اور خواتین کا استحصال بھی کیا جاتا تھا، ان حالات سے بدظن ہوکر انہوں نے خود سپرد ہوجانا بہتر سمجھا۔ خود سپردگی کرنے والوں میں 28سالہ رائے دھر کرنگا بھی شامل ہے جو انتہائی خطرناک ڈپٹی کمانڈر رینک کا نکسلائیٹ ہے جس نے روگھاٹ نامی علاقہ میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھی تھیں جس میں کوئلی بیڑہ گھات لگاکر کیا گیا حملہ بھی شامل ہے جو2008-09 میں کیا گیا تھا اور تین پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا گیا تھا۔