آٹو ڈرائیور اور کرانہ اسٹور ملازم کی لڑکیوں کو ایم بی بی ایس میں داخلے

طالبات کی جناب زاہد علی خاں سے ملاقات پر مبارکباد ، اچھے ڈاکٹرس بننے کی تلقین
حیدرآباد ۔ 7 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : ایم بی بی ایس میں گورنمنٹ میڈیکل کالج محبوب نگر میں حیدرآباد کے ایک مسلم آٹو ڈرائیور شیخ محمد علی کی لڑکی علی شاہ کو فری داخلے ملا ۔ دفتر سیاست میں جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست سے میڈیکل میں داخلے حاصل کرنے والے تین طالبات جن کا تعلق معاشی طور پر پسماندہ گھرانے سے جب کہ ایک لڑکی کے والد روزانہ مزدوری پر کرانہ دکان میں کام کرتے ہیں ۔ لڑکی نے شاداں میڈیکل کالج میں اے زمرہ میں داخلہ حاصل کیا ۔ ایک صاحب جو ویڈیو گرافی کرتے ہیں ان کی لڑکی نے ڈاکٹر وی آر کے میڈیکل کالج میں داخلے حاصل کیا ۔ ادارہ سیاست کے تحت سال حال ایم بی بی ایس ، بی ڈی ایس میں داخلے کے لیے آل انڈیا انٹرنس نیٹ کے رینک پر ’ اے ‘ زمرہ میں ویب کونسلنگ کے ذریعہ داخلے ہوئے ۔ کیرئیر کونسلر ایم اے حمید نے بتلایا کہ سیاست کے روزانہ کی نیٹ کونسلنگ سے جہاں پہلے مرحلے میں ایم بی بی ایس کی 308 مسلم طلبہ کو داخلے اے زمرہ میں فری ملا وہیں پر بی زمرہ میں بھی مسلم میناریٹی کالجس میں تمام مسلم امیدواروں کو 140 سیٹ پر داخلہ ملا ۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست اور جناب ظہیر الدین علی خاں منیجنگ ایڈیٹر سیاست نے ان منتخب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے نہ صرف ایک اچھے ڈاکٹر بننے بلکہ ایک اچھے مسلمان اور اچھے انسان کی حیثیت خدمات انجام دینے کی تلقین کی۔ طالبہ علی شاہ نے بتایا کہ اپنے ڈاکٹر بننے کی خواب ان کی ماں کی خواہش تھی جو ایس ایس سی میں اچھے نشانات سے کامیاب ہونے پر ڈاکٹر بننے کا ارادہ کیا اور آج انہیں گورنمنٹ میڈیکل کالج میں داخلہ ملا ۔ ان کے بھائی انجینئرنگ کررہے ہیں ایک اور لڑکی محمودہ بیگم جن کی والد محمد خدان ایک کرانہ دکان پر کام کرتے ہیں اپنے گھریلو حالات کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹر بننے کا ارادہ کی تھی جب ایس ایس سی میں اچھے نشانات سے کامیاب ہوئے تب وہ ڈاکٹر بن کر اپنے ماں باپ اور گھر کے حالات کو سدھانا چاہتی ہیں ۔ اب دوسرے مرحلہ کی کونسلنگ ہونا باقی ہے ۔۔