حیدرآباد ۔ 5 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : آٹو ڈرائیورس یونین جائنٹ ایکشن کمیٹی نے آج یہاں ٹرانسپورٹ بھون خیریت آباد پر احتجاجی دھرنا دیتے ہوئے چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ سے خواہش کی کہ وہ انتخابی مرحلہ کے دوران کیے گئے اپنے وعدوں پر عمل آوری کریں ۔ اس موقع پر مسرس محمد امان اللہ خاں ، بی وینکٹیشم اور وی کرن قائدین جے اے سی نے احتجاج میں شامل ڈرائیورس سے خطاب کیا ۔۔