آٹو ڈرائیورس مسائل کا شکار، صدر ٹی ایس آٹو ڈرائیورس جے اے سی امان اللہ خان کا بیان
حیدرآباد۔یکم اگست(سیاست نیوز) آٹومیٹرس کو مہر بند کرنے میںمحکمہ اوزان وپیمائش کے عہدیداروں کی لاپرواہی او رغفلت کی وجہہ سے آٹوڈرائیور س کی زندگی اجیرن بن گئی ہے۔ مہینوں انتظار کے بعد بھی ان کے آٹومیٹرس کومہر بند کرنے کا عمل پورا نہیں کیاجارہا ہے۔ سابق میں آٹومیٹرس کو مہر بند کا کام آرٹی اے کے عہدیدار ان کرتے تھے مگر جب سے محکمہ اوزان وپیمائش کو یہ ذمہ داری تفویض کی گئی ہے سال میںصرف 30 سے 40 فیصد آٹوز کو مہر بند کیاجارہا ہے ۔ تلنگانہ آٹوڈرائیورس جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے صدر امان اللہ خان محکمہ اوزان وپیمائش کے عہدیدار وں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ آٹو میٹرس کو مہر بند کرنے میں مذکورہ عہدیداروں کو زیادہ منافع نہیںملتا یہی وجہہ ہے کہ وہ پٹرول پمپس ‘ شاپنگ مالس‘ اور زیادہ آمدنی والے مقامات پر ناپ طول کے عمل کی جانچ میںمصروف ہیں۔ میٹرس کے مہر بند کرنے میں تاخیر کی وجہہ سے آٹوز کی فٹنس میںدشواریاں پیش آرہی ہیںاور ان کا کاروبار بھی متاثر ہورہا ہے ۔ آٹو کہ مہینے میں آٹھ سے دس روز ہی محکمہ اوزان وپیمائش کے عہدیدارن کام کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ شہر میں اس کے صرف دودفاتر ہیںایک عطاپور اور دوسرا سنگارینی کالونی سعید آباد کے قریب میںجہاں پر عملہ زیادہ تر اوقات میںاطلاع دئے بغیر غائب ہوجاتا ہے۔ جے اے سی کے دیگر قائدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔