آوٹر رنگ روڈ کو محفوظ بنانے اقدامات ضروری: وزیر داخلہ

حیدرآباد۔/26نومبر، ( آئی این این ) وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی نے اسمبلی کو بتایا کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران آؤٹر رنگ روڈ ( او آر آر ) پر 37حادثات پیش آئے۔ وقفہ سوالات کے دوران کشن ریڈی کے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایچ ایم ڈی اے اور سائبرآباد ٹریفک پولیس نے 18جنوری سے مشترکہ طور پر پٹرولنگ شروع کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹیم کو 5گاڑیاں فراہم کی گئیں۔ اس کے علاوہ مزید گاڑیوں اور اسٹاف کی ضرورت ہے۔ یہی نہیں بلکہ رفتار کی حد، راستہ کے تعین اور سمت وغیرہ بتانے کیلئے مزید سائن بورڈز ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ او آر آر پر حادثات روکنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔