آوٹر رنگ روڈ پر لاری ڈیوائیڈر سے ٹکراجانے کے بعد شعلہ پوش

حیدرآباد2اگست (سیاست نیوز) شہر حیدرآباد کی آوٹر رنگ روڈ پر لاری ڈیوائیڈر سے ٹکراجانے کے بعد شعلہ پوش ہوگئی۔یہ حادثہ کل رات دیر گئے پیش آیا۔حادثہ کے وقت لاری کے چوکس ڈرائیور اور کلینرلاری سے نیچے کود گئے ۔اس طرح ان کی جان بچ پائی۔یہ حادثہ شمس آباد کے پداگولکنڈہ علاقہ کی آوٹر رنگ روڈ پر پیش آیا۔بتایا جاتا ہے کہ لاری کے ڈرائیور نے اس کاتوازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ لاری ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی ۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائربریگیڈ کے اہل کار وہاں پہنچے اور آگ پرقابو پایا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔