حیدرآباد ۔ 8 ۔ مارچ : ( این ایس ایس ) : آوٹر رنگ روڈ ( او آر آر ) پر 18 جنوری 2014 کو پٹرولنگ اسکیم کا آغاز کیا گیا تھا جس کا مقصد پدا عنبر پیٹ تا شمس آباد براہ شاہ میر پیٹ جانے والے گاڑیوں پر نظر رکھا جاسکے ۔ 28 فروری تا 6 مارچ 2015 کے درمیان 254 مقدمات درج کئے گئے جس میں سے 79 مقدمات غیر مجاز پارکنگ ، 175 رانگ سائیڈ ڈرائیونگ / غلط مقام سے گاڑیوں کا داخلہ / خطرناک ڈرائیونگ اور لین کی خلاف ورزی پر مقدمات بھی شامل ہیں ۔ دوران مقدمات ملزمین سے جملہ 2 لاکھ 7 ہزار 300 روپئے جرمانے کے طور پر وصول کئے گئے ۔ جب کہ یکم جنوری تا 6 مارچ کے درمیان جملہ 2377 مقدمات درج رجسٹرڈ کئے گئے ۔ جس کے ذریعے 19 لاکھ 19 ہزار 300 روپئے جرمانہ کی رقم وصول کی گئی ۔ او آر آر کے حکام نے مسافرین سے خواہش کی کہ وہ ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی نہ کریں ۔ اگر انہیں کسی قسم کی مدد ہو تو وہ 8500411111 ، 040-23002424 پر سائبر آباد ٹریفک پولیس کنٹرول روم کو مطلع کریں ۔۔