حیدرآباد ۔ 17 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : آورسیکرڈ اسپیس کے زیر اہتمام مختلف پروگرامس اور ورکشاپس کا اہتمام کیا جارہا ہے جس میں تلگو پاٹا نرچکنڈم 20 جولائی کو 11 تا 12 بجے دن ہوگا ۔ بڑوں اور بچوں دونوں کے لیے فیس 100 روپئے ہے اس میں اوما چھلہ لوک گیت ، بچوں کے گیت وغیرہ سکھائیں گی ۔ فروٹ اینڈ ویجیٹبل کارونگ ٹریننگ پروگرام 10 اگست کو منعقد ہوگا ۔ براس پینٹنگ 2 اور 3 اگست کو اسی طرح آور سیکرڈ اسپیس سکندرآباد پر نان وائیلنٹ کمیونیکیشن فیسٹیول 16 ، 19 ، 23 ، 26 ، 27 ، 30 اور 31 جولائی کو منعقد ہوگا ۔ جب کہ یوگا ورکشاپس 26 ، 27 اور 28 جولائی کو منعقد ہوں گے ۔ ٹیچ دی ٹیچر پروگرام 19 جولائی کو سہ پہر 3 بجے تا شام 7 بجے منعقد ہوگا ۔ اس پروگرام میں موثر انداز میں تدریس کے طریقے بتائے جائیں گے ۔ پازیٹیو تھنکنگ ورکشاپ 28 جولائی کو 11-15 بجے تا ایک بجے دن منعقد ہوگا ۔ آورسیکرڈ اسپیس ، کلاسیکل ، فولک آرٹ اور ماحولیاتی کام کے لیے ایک پلیٹ فارم ہے جو مختلف پروگرامس اور ورکشاپس کا اہتمام کرتا ہے ۔ اس تعلق سے مزید معلومات کے لیے آور سیکرڈ اسپیس ، ایس پی روڈ ، سکندرآباد سے ربط کرسکتے ہیں یا oursacredspace.in ملاحظہ کرسکتے ہیں ۔۔