حیدرآباد 11 ستمبر ( این ایس ایس ) ریزرو بینک نے آن لائین بینکنگ صارفین کو خبردار کیا ہے اور ان سے خواہش کی ہے کہ وہ صرف
https
: والی سائیٹس کا استعمال کریں اورفری نیٹ ورکس پر بینکنگ سے گریز کریں۔ وہ وقفہ وقفہ سے اپنا پاس ورڈ اور پن چینج کریں اور اس سے کسی کو اطلاع نہ دیں۔ ریزرو بینک نے اپنے ایک پیام میں کہا کہ مفادات حاصلہ عوام کو بھاری انعامی رقم کا لالچ دیتے ہوئے ان سے تفصیلات طلب کر رہے ہیں۔ ایسے پیامات سے عوام کو چوکنا رہنے کی ضرورت ہے ۔ عوام کو دھوکہ دینے کہا جاتا ہے کہ انہوں نے لاکھوں روپئے انعام میں جیتے ہیں اور پھر تفصیل طلب کی جاتی ہے ۔ ایسے پیامات سے عوام ہوشیار رہیں۔ اس کے علاوہ دوستی کے نام پر بھی دھوکہ دہی آج کل معمول بن گئی ہے ۔ عوام اس طرح کے پیامات سے ہوشیار رہیں اور وہ کسی طرح کے دھوکہ کا شکار نہ ہوں۔