آن لائن غذاؤں کے آرڈرس میں اضافہ

حیدرآباد ۔ 26 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : شہر میں آن لائن غذائیں منگوانے والوں کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے آن لائن غذائیں سربراہ کرنے والے اداروں کو کافی فائدہ ہورہا ہے اور ملک گیر سطح پر آن لائن غذائیں حاصل کرنے میں گارڈن سٹی بنگلور پہلے نمبر پر ہے ۔ تقریبا 95 ہزار سے زائد آن لائن فوڈ آرڈرس وصول ہورہے ہیں جب کہ آن لائن فوڈ آڈرس دینے میں ملکی راجدھانی دہلی دوسرے نمبر پر ہے ۔ جہاں روزانہ 87 ہزار آرڈرس آن لائن فوڈس کے لیے دئیے جارہے ہیں اور نوابوں کا شہر حیدرآباد چوتھے نمبر پر ہے اور یہاں روزانہ 50 ہزار سے زائد آن لائن فوڈ آڈرس دئیے جارہے ہیں اور یہ انکشافات ٹراکسن نامی ادارے کے سروے سے واضح ہوا ہے ملک میں 1000 فوڈ ڈیلیوری ادارے ہیں جن میں سے ایک سو ادارے گریٹر حیدرآباد میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں خاص کر شہر میں سیوگی ، بوماٹو اور فوڈ پانڈا جیسے ادارے غذاؤں کے شوقین افراد کو منٹوں میں ان کے من پسند کھانے ان کے گھروں تک پہونچا رہے ہیں۔ فوڈ ڈیلیوری کرنے والے ادارے کم از کم 350 روپئے سے لے کر جتنا آرڈر دیا جائے گا گھروں تک پہونچاتے ہیں اور آرڈرس کے مطابق فوڈ ریسٹارٹس مالکین ڈیلیوری اداروں کو 10 تا 20 فیصد رقم ادا کرتے ہیں اور یہ ادارے صارفین سے مزید 5 فیصد رقم وصول کرتے ہیں اور ان اداروں کے ذریعہ ہزاروں بے روزگاروں کو روزگار بھی مل رہا ہے ۔۔