آنگن واڑی ٹیچرس کی سپر وائزر کے عہدہ پر ترقی، چیف منسٹر کے احکامات

حیدرآباد۔/27مئی، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آئی سی ڈی ایس میں سپر وائزر گریڈ II کی جائیدادوں کو صرف پرموشن کے ذریعہ بھرتی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنگن واڑی ٹیچرس میں جو امیدوار کوالیفائیڈ اور تجربہ کار ہوں انہیں سپر وائزر کے عہدہ پر پرموشن کیلئے غور کیا جائیگا۔ چیف منسٹر نے وزیر بہبودی خواتین و اطفال ٹی ناگیشور راؤ، پرنسپل سکریٹری شانتی کماری اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا۔ چیف منسٹر نے کہا کہ آنگن واڑی سنٹرس کی بہتر نگہداشت کے سلسلہ میں تجربہ کار آنگن واڑی ورکرس کی خدمات کے حصول سے فائدہ ہوگا۔